Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وادی کی خراب صورتحال کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی

مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وادی کی خراب صورتحال کی ذمہ داری مودی سرکار پر ڈال دی
August 20, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے وادی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار  بھارت  کو قراردیتے ہوئے مسئلہ  کے حل کیلئے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا  ہےکہ  بھارتی فوجی قیادت بھی مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات کا کہہ رہی ہےجبکہ وادی بھرمیں تینتالیسویں روزبھی کرفیونافذہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی تسلط کےخلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔حریت رہنماؤں کی کال پرکشمیریوں نے آزادی روڈشومیں شرکت کے لیے گھروں سے نکلنے کی کوشش کی تاہم جگہ جگہ ناکہ بندی کے باعث قابض فوج نے نہتے عوام کوپرامن احتجاج سے روک دیا۔ سرینگرمیں بھارتی فوج نے بربریت کی انتہاکردی اورمریض کولے جانے والی ایمبولینس روک دی جس پرایمبولینس ڈرائیورسمیت کشمیریوں نے بھارتی ناانصافیوں کےخلاف احتجاج  کیا  دوسری جانب  وادی بھرمیں ادویات سمیت اشیاضروریہ کی شدیدقلت ہے۔  ادھر بھارتی صدر پرناب مکھر جی  سے ملاقات کے دوران اپوزیشن  رہنماؤں نے وادی  میں امن کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا جبکہ  مودی حکومت کے ناروا  رویہ  پر  افسوس کا اظہار کیا ۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کشمیریوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک سے صورتحال خراب  ہورہی ہے جس کی ذمہ دار مودی حکومت ہے۔