Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ کشمیر ، کولگام سے 4 افراد کی گرفتاری کے بعد علاقے میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر ، کولگام سے 4 افراد کی گرفتاری کے بعد علاقے میں مکمل ہڑتال
April 5, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز اب شہریوں کو گھروں سے اٹھانے لگی ۔ کولگام سے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد علاقے میں مکمل ہڑتال جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روزبھی حالات کشیدہ ہیں ۔ کئی علاقوں میں آج بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے ضلع کو لگام کے ایک گھر سے چار افراد کو گرفتار کر لیا جس کے باعث علاقے میں پانچویں روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔ ادھر نہتے کشمیریوں پربھارتی میڈیا کی بربریت کے خلاف عالمی میڈیا نے بھی آواز اٹھا دی۔ ۔ الجزیرہ نے کہا کہ کشمیر کی حالیہ صورتحال نے 2016 کے انتفادہ کی یاد تازہ کر دی۔ ترک میڈیا نے اسے ماتم کا ایک اور سیزن قرار دیا جبکہ آن لائن ویب سائٹ وائر نے کہا کہ اس صورتحال سے حریت رہنما مزید مضبوط ہوں گے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی مگر مچھ کےآنسو بہانے  پولیس کے ہاتھوں شہید ہونےوالے نوجوان گوہر کے لواحقین کے پاس پہنچ گئیں اور انہیں انصاف دلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پرلوگوں نے مودی سرکار کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ قابض فورسز نے اتوار کو اٹھارہ کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سے کشمیر کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیا جا رہاہے۔