Tuesday, January 31, 2023

مقبوضہ کشمیر، کانگریسی رہنما غلام نبی پٹیل کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

مقبوضہ کشمیر، کانگریسی رہنما غلام نبی پٹیل کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
پلوامہ ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کانگریسی رہنما غلام نبی پٹیل کو نامعلوم افراد نے گھات لگا کر قتل کردیا۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے قتل کی مذمت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کانگریسی رہنما غلام نبی پٹیل کو گولی کا  نشانہ بنایا گیا ، وہ اپنی گاڑی پر پلوامہ آرہے تھے جہاں راج پورہ چوک پر گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ غلام نبی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکے  ، حملے میں غلام نبی پٹیل کے دو گارڈز بھی زخمی ہوئے  ۔ غلام نبی پٹیل مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا بھی حصہ رہ چکے ہیں ، مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے قتل کی مذمت کی ہے ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حملہ آوروں کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ، قتل کی ایف آئی آر میں بھی نامعلوم افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔