Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں 200سے زائد پاکستانی خواتین بھارتی حکومتی کی ہٹ دھرمی کا شکار

مقبوضہ کشمیر میں 200سے زائد پاکستانی خواتین بھارتی حکومتی کی ہٹ دھرمی کا شکار
February 2, 2019
سرینگر(92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں 200 سے زائد پاکستانی خواتین بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو گئیں ، بھارتی حکومت نے خواتین کو سفری دستاویزات کی فراہمی سے انکار کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 200 سے زائد پاکستانی خواتین محصور ہو کر رہ گئیں ، بھارت نے سفری دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔ پاکستانی سفارتخانہ نے ہنگامی پاسپورٹس کا اجراء بھی کیا مگر بھارتی حکام نے پاکستان جانے سے روک دیا ۔ ذرائع  کے مطابق پاکستانی خواتین شادی کر کے مقبوضہ وادی  کے مختلف علاقوں میں گئیں،بیشتر خواتین طلاق یافتہ یا بیوہ ہیں اور انکے سر پر چھت تک نہیں۔کئی خواتین نے پاکستان  واپسی میں  ناکامی پر خود کشی  کر لی۔ بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ  یہ خواتین غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی  میں مقیم ہیں،ذرائع کے مطابق  پاکستانی خواتین 14 سے 20 سال سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور  ہیں  اور   بچوں کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے سراپا احتجاج  ہیں ۔ محصور خواتین نے  وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے پاکستان واپسی میں مدد کی اپیل کی ہے ۔