مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے ، مقبوضہ وادی میں زندگی بدستور منجمد ہے جب کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کی بندش کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وادی میں کرفیو کے نفاذ کو 85 روز ہو گئے ہیں ، سڑکیں سنسان ہیں ، وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جب کہ عوام گھروں میں محصور ہیں ۔ 85 روز سے معمولات زندگی منجمد ہونے کے باعث گھروں میں خوراک کی قلت ہے جب کہ جان بچانے والی ادویات بھی میسر نہیں ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کی بندش نے وادی کو پوری دنیا سے کاٹا ہوا ہے ، لوگ قید خانوں میں بند ہیں ، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے ، مسلسل پابندیوں نے کشمیری معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ مظلوم ومحصور کشمیریوں کو مزہبی فرائض بھی ادا نہیں کرنے دیے جا رہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو چرارِ شریف کے عرس پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔