Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 51 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 51 روز ہو گئے
September 24, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 51 روز ہو گئے ، بھارت نے ظلم کی تمام حدیں پار کر ڈالی، ننھے کشمیری بچے بھی بھارتی بربریت کانشانہ بننے لگ گئے، عالمی میڈیا کے بعد اب بھارت کا اپنا جریدہ دی کاروان بھی ننھے کشمیریوں کی آواز بن گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 51 واں روز ہے ، گھروں میں محصور کشمیریوں کا حوصلہ آج بھی پست نہ ہوسکا۔ کشمیریوں کے بلند حوصلوں نے بھارتی فورسز کو حواس باختہ کرڈالا ہے جنھوں نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ،  عالمی میڈیا کے بعد اب بھارت کا اپنا جریدہ دی کاروان بھی ننھے کشمیریوں کی آواز بن گیا۔ دی کاروان کے مطابق بھارتی فوج نے 18 اگست کو ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ،  اس دوران سات افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں آٹھ سالہ بچہ مرتضیٰ بلال بھی شامل تھا جو آج بھی اس ہولناک کارروائی کو بیان کرتے دہل جاتا ہے۔ ننھا مرتضیٰ بتاتا ہے بھارتی اہلکاروں نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، ایک نے اسے زمین پر گرایا ، دوسرے نے اس کی ٹانگوں پر مارا جبکہ تیسرے نے اس کے سر کو اینٹ مار کر لہو لہو کردیا، ظالم فورسز نے اس کی بلکتی ماں کی فریاد تک نہ سنی بلکہ الٹا اسے بھی دھکے دیئے اور پیٹا۔ اسی علاقے کی بارہ سالہ بچی عنبرین جان بتاتی ہے بھارتی فورسز نے اس کے گھر کو بھی نشانہ بنایا ، انھوں نے پہلے کھڑی کو توڑا اور پھر اندر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ دی کارروان نے بھارتی فوج اور جموں کشمیر پولیس سے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی مگر ظالم خود کو بے نقاب ہوتا دیکھ کر جواب دینے سے ہی گریزاں ہیں۔