Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 43واں روز‘ وادی میں غذائی قلت پیدا ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 43واں روز‘ وادی میں غذائی قلت پیدا ہو گئی
August 20, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے اور حالات بھارتی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ تینتالیس روز سے جاری کرفیو کی بنا پر عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوتا جا رہا ہے۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیاءمیسر نہ ہونے کی بنا پر شہری فاقوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے آزادی پسند کمانڈر برہان وانی کو شہید کئے جانے کے بعد سے بھارت کیخلاف مظاہروں میں شدت آ رہی ہے۔ ریاست میں تینتالیس روز سے کرفیو نافذ ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس بند ہے۔ لوگوں کو نماز کیلئے بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں اور وادی کسی چھاو¿نی کا منظر پیش کر رہی ہے جہاں خار دار تاریں بچھا کر اور بلاک رکھ کر سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔ لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندیاں ہیں۔ گلی کوچوں، چوراہوں میں مسلح فوجی تعینات ہیں۔ کشمیری قیادت نظربند ہے لیکن جذبہ آزادی سے سرشار نوجوان کرفیوکی پابندیاں توڑ کر گھروں سے نکل کربھارتی قبضے کیخلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ کسی بھی صورت بھارتی تسلط قبول کرنے اور بھارت کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے گھانے پینے کی اشیاءناپیدہیں اور لوگوں کی زندگی عذاب ہو گئی ہے۔ عوام کی نقل و حرکت پر پابندیوںسے لوگوں کیلئے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ہے۔ کاروباری، تعلیمی، سرکاری ادارے، مارکیٹیں بند ہیں۔ لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور ان کی جمع پونجی ختم ہونے کے بعد اب فاقوں کا شکار ہیں لیکن بھارتی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ڈل جھیل کے علاقے میں ہوٹلنگ کا کاروبار ٹھپ ہے۔