Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذکر پر انڈیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تمام دفاتر بند

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذکر پر انڈیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تمام دفاتر بند
August 18, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا ایک اور کارنامہ۔ بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام عائد کر دیا۔ احتجاجاً ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں تمام سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھارت کے خلاف آواز بلند کی گئی تو جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کو یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا۔ بھارت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام لگا دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھارتی شہر بنگلور میں انسانی حقوق کی آگاہی کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب کے دوران کچھ لوگوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے لگائے۔ سیمینار کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارتی ترجمان ہیمانشی متا کا کہنا ہے کہ ادارے پر لگنے والے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ سیمینار کسی مخصوص گروپ کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے تھا۔ غداری کے الزام کے بعد ایمنسٹی کے کارکنوں کو انتہا پسند ہندووں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں اپنے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں۔