Friday, September 30, 2022

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے مقابلے میں دو بھارتی کمانڈو فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے مقابلے میں دو بھارتی کمانڈو فوجی ہلاک
سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں مجاہدین سے مقابلے میں دو بھارتی فوجی کمانڈو ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی فوجی کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر بھارتی فوج نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کیا۔اس دوران فائرنگ سے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ محاصرے کے دوران مزاحمتی فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی کمانڈو ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈوز کا تعلق بھارتی فضائیہ سے تھا۔ بھارتی فوج ابھی بھی بانڈی پورا کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔جبکہ گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔