Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے 5 معصوم کشمیری شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے 5 معصوم کشمیری شہید کر دیے
February 10, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ضلع کلگام میں درندہ صفت بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ پرامن مظاہرین پر بھی پیلٹ اور اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے جنت نظیر وادی کو خون میں رنگ دیا، قابض درندوں کی جانب سے مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے صبح سے ہی ضلع کلگام کا محاصرہ کرلیا،نام نہاد آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ علاقہ اندھا دھند فائرنگ سے بھی گونجتا رہا۔ بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید پانچ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ، واقعہ کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی اہلکاروں نے پر امن مظاہرے کو بھی نہ بخشا اور اندھا دھند گولیاں  برسا دیں ، پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے ۔ اپنے مظالم چھپانے کیلئے ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔