Monday, January 30, 2023

مقبوضہ کشمیر میں فوج کے مظالم،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کی آرمی چیف پر تنقید

مقبوضہ کشمیر میں فوج کے مظالم،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کی آرمی چیف پر تنقید
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی افواج  کے معصوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف خود بھارت میں  بھی درد دل رکھنے والوں نے  آواز اٹھانی شروع کر دی ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اپنے ہی آرمی چیف کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج بھارتی فوج کیخلاف  پھٹ پڑے ، جسٹس ریٹائرڈ مار کنڈے کاٹجو نے پلوامہ سانحے کو جلیانوالہ باغ اور ویتنام کے قتل عام سے تشبیہ دے ڈالی ۔ سابق جسٹس مارکنڈے نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ بھارتی آرمی چیف کو مبارکباد جن کے سپاہیوں نے پلوامہ میں بے گناہوں کا قتل عام کیا۔