مقبوضہ کشمیر میں سیاچن گلیشیئر پر برف کا تودہ گرنے سے 6افراد ہلاک
سرینگر ( 92 نیوز)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیر پر برف کا تودہ گرنے سے 4 فوجی اور 2 پورٹرز ہلاک ہو گئے۔
حادثے کے وقت آٹھ افراد پر مشتمل ٹیم کوہ ہمالیہ پر 19 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے تودے کے نیچے پھنسے تمام 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نزدیکی ملٹری اسپتال میں منتقل کر دیا۔