Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں سے جھرپوں میں میجر سمیت 4بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں سے جھرپوں میں میجر سمیت 4بھارتی فوجی ہلاک
August 7, 2018
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرکے علاقے بانڈی پورہ میں فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک میجر سمیت چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چار مزید نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ انڈین فوج کے ترجمان راجیش کالیا کے مطابق حریت پسندوں نےمبینہ طور پر لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک میجر سمیت 4فوجی ہلاک ہوگئے ۔ انڈین فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں میجر کے پی رانے، حوالدار جمی سنگھ، حوالدار وکرم جیت اور رائفل مین مندیپ شامل ہیں۔ان تمام فوجیوں کا تعلق نیشنل رائفلز سے تھا۔ دوسری جانب امن کا شور مچانےوالا بھارت خود ریاستی دہشتگردی میں سب حدیں پار کر گیا ،  کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوسرز  نے مقبوضہ کشمیر  کے ضلع بانڈی پورہ  کے علاقے گووند میں  سرچ آپریشن کے دوران مزید چار کشمیری نوجوانوں  کو شہید کردیا ۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھی علاقے میں آپریشن  جاری ہے۔