Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار نریندر مودی ہے : چدم برم

مقبوضہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار نریندر مودی ہے : چدم برم
August 17, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے۔ مودی حکومت ہوش کے ناخن لے۔ کانگریس کے سینئر رہنما چدم برم نے مودی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنے لگیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر چدم برم نے مقبوضہ کشمیر میں خراب حالات کا ذمہ دار بھارت کے وزیر دفاع‘ وزیر داخلہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غلط فیصلوں اور نفرت انگیز بیانات کو قرار دیا ہے۔ چدم برم کا کہنا ہے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر مقبوضہ کشمیر میں حالات کی کشیدگی کی وجہ ہیں۔ مودی کی غلطی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے‘ بھارت تباہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ جولائی کو برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد حالات سنگین ہو گئے جب بھارتی فوجیوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت پسند اہلکار کو شہید کردیا تھا۔