Tuesday, December 6, 2022

مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ، بھارتی بربریت سے مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ، بھارتی بربریت سے مزید 2 کشمیری شہید
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی کرفیو قائم رکھے گی کشمیریوں کو عید کی خوشیاں بھی نصیب نہیں ہوسکیں گی بھارتی بربریت سے آج پھر دو کشمیری شہید ہوگئےمقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال  جبکہ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری دہشت گردی تیسرے مہینے میں داخل ہوگئی ، کشمیریوں کو بھارتی فوجی مسلسل تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں آج بھی نہتے کشمیریوں پر کئی مقامات پر فائرنگ کی گئی اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا ۔کٹھ پتلی انتظامیہ تیرہ ستمبر سے مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک سو چوالس لگانے کے لیے تیاریاں کررہی ہے۔ سری نگر سمیت متعدد مقامات پر نفری میں اضافہ کردیا گیا ہےعید کے موقع پر بھی کشمیریوں کو بھارتی دہشت گردی کا سامنا رہے گا  حریت پسند بربان وانی کی آٹھ جولائی کو شہادت کے  بعد سے مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات خراب ہیں بھارتی فورسسز نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے نوٹس کے باوجود  بھارت  ہٹ دھرمی قائم ہے۔