Sunday, December 4, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ ضلع پلوامہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے فوری بعد بھارت کی وحشیانہ کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا۔ جنت نظیر وادی میں خوشیوں بھرے تہوار کو بھی خون میں نہلا ڈالا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے پنجران کا محاصرہ کر لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جانے لگا۔ شہادتوں کے بعد بڑی تعداد میں علاقہ مکین احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے سنگدل فورسز نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔ پیلٹس، گولیاں اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے پلوامہ سمیت وادی کے جنوبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔