Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 13 کشمیری نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 13 کشمیری نوجوانوں شہید
June 1, 2020
سری نگر (92 نیوز) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گھناؤنی کارروائیاں تیزکرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک ہی روز کے دوران 13 کشمیریوں جوانوں کو شہید کر دیا۔ انتہاپسند مودی کی انتہاپسند فوج کشمیریوں کے خون کو پانی کی طرح بہانے لگی، جھوٹے الزامات لگا کر مظلوم کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی میں سفاک بھارتی فوجیوں نے ایک ہی روز میں مزید 13 کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا، دس کشمیری نوجوانوں کو ضلع پونچھ کے علاقے مندھار اور دیگرجگہوں پر نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران شہید کیا گیا، جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو قابض فورسز نے ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں شہید کیا، اس دوران قابض فوجیوں نے کئی علاقوں کا سخت محاصرہ کئے رکھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفاک بھارتی فوجیوں نے مئی میں دو نو عمر لڑکوں سمیت 21 مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا۔