مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں حریت رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔
مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ کا وقت ہو چکا ہے ، قتل وغارت جاری ہے۔ دس لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو میدان جنگ بنا رکھا ہے۔ ہم آج پوری دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے۔