Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف وائٹ ہاؤس واشنگٹن کے باہر احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف وائٹ ہاؤس واشنگٹن کے باہر احتجاج
February 10, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف  وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج اور وزیرِ اعظم  نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر ہونے والے مظاہرےنے مقبوضہ وادی میں ہونے والی ریاست دہشت گردی اور ظلم و ستم کی داستان کو بیان کیا۔ مظاہرے میں   امریکا کی مختلف ریاستوں میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود کاکہنا تھا کہ بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا،اب دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔