Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ،35ویں روز بھی کرفیو نافذ رہا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ،35ویں روز بھی کرفیو نافذ رہا
August 12, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم بدستور جاری ہے اور ریاست میں  پینتیس ویں روز بھی کرفیونافذہے جبکہ بھارتی لوک سبھا نے کشمیر  میں ہلاکتوں ، تشدد اور کرفیو پر اظہار تشویش کیا ہے ،جس کے بعد مودی نے کشمیر کی صورتحال پر کل جماعتی اجلاس بلا لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں  بھارت کئی ہفتوں سے  آگ اور خون  کا کھیل کھیل  رہا ہے  ۔  نہتے کشمیریوں کو  گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے  لیکن مودی سرکار کی بے ضمیری عروج پر ہے جسے جھنجھوڑنے کے  لئے خود  بھارت کے پارلیمان میں آواز اٹھائی گئی ہے ۔ بھارتی لوک سبھا کےاجلاس میں  کشمیر کی صورتحال پر تند وتیز بحث ہوئی اراکین نے  وادی کی  روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال ، شہریوں کی ہلاکت اور کرفیو کے نفاذ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے کشمیر کے حالات معمول پرلانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ اس قرارداد کے بعد مودی نے  کل جماعتی کانفرنس بلائی ہے جس میں کشمیر کی صورتحال پر  غور کیا جائیگا۔ دوسری طرف کشمیر میں جگہ جگہ  خار دار تاریں بچھا کر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے سرینگر کی گلیوں اور چوراہوں میں مسلح فوجی تعینات ہیں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ریاست میں آٹھ جولائی کے بعد سے ستر سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں تو پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔