Sunday, October 2, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے مدثر خان کو سپردخاک کردیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے مدثر خان کو سپردخاک کردیاگیا
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شہید کیے گئے نوجوان مدثر خان کو لحد میں اتار دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیری شریک ہوئے۔ جنت نظیر  وادی کشمیر کا ایک اور بیٹا منوں مٹی تلے جاسویا، مدثر احمد خان  کو  آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مدثر خان کی شہادت پر  ہر آنکھ نم مگر جذبہ آزادی  جواں تھا، "پاکستان ہمارا  ہے"۔ کیا چاہتے ہیں ،آزادی"کے فلک شگاف نعرے  وادی کے کونے کونے میں بلند ہوتے رہے ۔ بھارتی فورسز نے  اتوار کے روز  ترال میں نام نہاد آپریشن میں آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردئیے  ان میں مدثر احمد خان بھی شامل تھا جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔