Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 300 سے زائد شہری زخمی ہوئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 300 سے زائد شہری زخمی ہوئے
August 2, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کم نہ ہوئے۔ رواں سال جولائی میں چار نوجوان لڑکوں اور ایک خاتون سمیت اکیس افراد کو شہید، جبکہ تین سو سے زائد شہریوں کو زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ دوسری جانب مختلف احتجاجوں کے دوران بھارتی فوج کی شیلنگ اور پیلٹس کے استعمال سے ایک ماہ میں تین سو دس نہتے شہری زخمی ہوئے۔ اس دوران بھارتی فورسسز نے حرییت رہنماؤں کو بھی نہ چھوڑا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نےرواں سال جولائی میں ایک سو انہتر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا جبکہ چھیالیس گھر بھی تباہ کر دیے گئے۔ کٹھ پتلی حکام نےشہریوں کو بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے افراد کی شہادتوں کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے برزولا میں پابندیاں بھی عائد کر دی۔