سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے معصوموں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران 4 نہتے نوجوان کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
پلوامہ اور شوپیاں میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی جب کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ اور ویر ناگ میں بھی قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔