Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کیخلاف آزادکشمیر میں آج یوم مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کیخلاف آزادکشمیر میں آج یوم مذمت
August 22, 2016
مظفرآباد (92نیوز) مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی فوج اور پولیس کے مظالم کے خلاف آج آزاد کشمیر میں یوم مذمت ہے۔ یوم مذمت کی کال وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں بچے‘ بوڑھے‘ مرد و خواتین اور طلباءکی بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلیوں کے شرکاءمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کوٹلی میں شہریوں‘ وکلائ‘ طلباءنے احتجاجی مظاہرے کئے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم‘ ریاست پر غاصبانہ قبضے‘ حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کیخلاف بدترین ریاستی تشدد کیخلاف نعرے درج تھے۔ میرپور میں بھی کشمیریوں نے ریلیاں منعقد کیں۔ ریلیوں کے شرکاءنے آزادی کے حق اور بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف نعرے لگائے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے اوربھارت کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت دینے پر مجبور کرے۔