Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری شہید
April 13, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ شہریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے اور اب تک مختلف واقعات میں چار شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کی تازہ لہر میں ایک اور نوجوان کی ہلاکت کے بعد حالیہ احتجاج میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپواڑا میں مظاہرے کے دوران ایک نوجوان کو بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیا جانے والا آنسو گیس کا شیل سر میں آ لگا جس سے وہ شہید ہو گیا۔ قبل ازیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کی لہر کو روکنے کے لیے سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں آج کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تین افراد کی ہلاکت ہندوارہ میں گزشتہ روز اس وقت ہوئی جب ایک لڑکی کےساتھ بھارتی فوجی اہلکار کی زیادتی کے خلاف سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوج نے پرامن جلوس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان محمد نعیم اور محمد اقبال شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ بعدازاں ایک 60سالہ زخمی خاتون نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔