Thursday, December 8, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 نوجوانوں شہید
سری نگر (92 نیوز) بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ چار نوجوانوں کو شہید کردیا۔ چاروں کشمیری نوجوانوں کو کولگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ کولگام میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران شہید نوجوانوں کی شناخت صدام ملک، اعجازاحمد نیکو، شاہد صادق ملک اوروقار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 228 دن ہوچکے ہیں جبکہ مودی حکومت کورونا وائرس سے اپنی عوام کو بچانے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے متنازع قوانین کے نفاذ میں سرگرم ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کی آڑمیں مودی سرکار کے مظلوم کشمیریوں پر گھناؤنے وار جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے گزشتہ سال پانچ اگست کو متعارف کرائے گئے متنازع  قانون کا شق وار نفاذ بھی جاری ہے۔