Tuesday, September 17, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
June 20, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں نام نہاد آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جنگی جرائم کی مرتکب  فورسز نے اس دوران ایک گھر کو بھی دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ہزاروں کشمیری باہر نکل آئے اور بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ اس دوران طاقت کے نشے میں چوُر فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف ضلع کلگام میں کشمیری نوجوان اعجاز احمد بٹ کی شہادت کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ سڑکیں سنسان جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس  بند رہی۔ اعجاز احمد بٹ  کو  عید پر  فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف جمعرات کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔