Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری‘ مزید 6 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری‘ مزید 6 کشمیری شہید
August 16, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں قابض افواج کے ہاتھوں مزید چھ کشمیری شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بدستور کرفیو نافذ ہے جبکہ حریت قیادت کی طرف سے ہڑتال اٹھارہ اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہداءکی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث خوراک کی قلت ہو گئی۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی ظلم کرتے ہوئے بڈگام‘ اننت ناگ سمیت متعد مقامات پر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے آزادی کے متوالوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کے بلاجواز فائرنگ کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکو ں پر ہو کا عالم ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں کرفیو کا نفاذ جاری ہے جس کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔