مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بےدردی سے کام لیا : محبوبہ مفتی کا اعتراف

سرینگر(92نیوز)وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے بے حد بےدردی سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی تشدد کی مذمت کیلئے اُن کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد واقعات کی انکوائری کرائی جائے گی۔
محبوبہ مفتی کا اپنے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو احتجاج میں شرکت سے روکیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے دہلی اجلاس میں شرکت سے گریز کیا ہے۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر دورہ امریکا ملتوی کر دیا ہے۔