Monday, November 28, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشگردی کا سلسلہ جاری ، مزید تین کشمیری شہیدکر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشگردی کا سلسلہ جاری ، مزید تین کشمیری شہیدکر دیے
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی ریاستی  دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا  جبکہ  پانچ کشمیریوں کو حراست میں  لے لیا  جب کہ پلوامہ سمیت دیگر ڈسٹرکٹ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کو پابندیوں میں جکڑے 114 روز ہو گئے ،  وادی میں بے چینی کی لہر برقرار ہے جب کہ کاروبار ، اسکول  اور ٹریفک  معطل ہے ۔ وادی بھر میں  موبائل فون سروس بھی معطل ہے ۔