Tuesday, October 4, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں ایسی ہی کارروائی میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے دوران دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی۔