Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیاگیا
July 22, 2018
سرینگر( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں قابض بھارتی فورسز  نے ضلع کولگام  کے علاقے کھڈوانی  میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی فورسز  کے مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا،بھارتی فورسز نے  مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں کھڈوانی کے وانی محلہ میں  سرچ آپریشن کرتے ہوئے   فائرنگ کر کے تین  کشمیریوں کو  شہید کردیا ہے۔ دوسری جانب تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد اور کولگام میں مظاہروں اور کشیدگی کے ڈر  کے پیش نظر موبائل سروس بند  کر دی گئی ہے۔