Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ، کشمیریوں کو درگاہ حضرت بل پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ، کشمیریوں کو درگاہ حضرت بل پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا
August 5, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کاسلسلہ جاری ہے قابض فوج نے کشمیریوں کو درگاہ حضرت بل پر نمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا  اور حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کوگرفتارکرلیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کے تازہ واقعات نے نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کےمطابق حریت رہنماؤں کی کال پرسرینگرسمیت قریبی شہروں سے کشمیریوں کی بڑی تعدادنے درگاہ  حضرت بل کارخ کیا بھارتی فوج کی ناکہ بندیاں اورفائرنگ بھی کشمیریوں کودرگاہ پرپہنچنے سے نہ روک سکی تاہم قابض فوج نے مظاہرین کو نماز جمعہ کی  ادائیگی سے روک دیا جبکہ حریت رہنماؤں کو  درگاہ کی طرف مارچ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری سے  پہلے  میر واعظ عمر فاروق نے عالمی اداروں سے کشمیر میں جاری مظالم  کا نوٹس  لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ   حریت  رہنماوں نے  کشمیریوں  سے ہڑتال  بارہ  ا گست  تک جاری رکھنے کی  اپیل  کردی۔ ادھر  نہتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف وادی بھرمیں شٹرڈاؤن  رہا  اور جگہ جگہ مظاہرے  کئے گئے۔ بھارتی فوج مظاہرے  روکنے کے لئے  پیلٹ گنز استعمال کرنے  سے باز نہیں آئی اورفائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں کشمیروں کوشدیدزخمی کردیا جبکہ  کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے  انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بدستور بند ہیں۔