Wednesday, September 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، چھ نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، چھ نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دیا
June 10, 2018
سرینگر (92 نیوز) جنگ بندی کے اعلان کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چھ نوجوانوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ قابض فورسز نے سفاکانہ کارروائی کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانون کو اتوار کی صبح ضلع کپواڑہ کے کیرن نامی علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کو شہید کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر صرف دو ہفتوں میں اکیس نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔