Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 4 کشمیری شہید
August 21, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کاسلسلہ جاری ، فائرنگ کےتازہ واقعات میں چارکشمیری شہیدہوگئے قابض فوج کی فائرنگ سے بارہمولہ میں پچاس کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ سوپورمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوافرادزخمی ہوگئے۔ادھرپیلٹ گنزکے مقابلے میں پتھراٹھائے کشمیریوں کی بھارتی فوج کے سامنے مزاحمت کرنے کی ویڈیوزسوشل میڈیاپرپھیل گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کشمیریوں کی بہادری ،صبراورآزادی کی جدوجہد نےبھارتیوں کےدماغ گھمادئیے۔ چوالیسویں  روزبھی وادی بھرمیں کرفیونافذ ہےلیکن بہادرکشمیری آزادی کےلئے پرعزم ہیں۔ مقبوضہ کشمیرکےعلاقے کپواڑہ میں بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کوشہیدکرکے در اندازقراردےدیا۔ قابض فوج کی کارروائی کی خبربارہ مولہ پہنچی توکشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی مظالم کےخلاف سڑکوں پرنکل آئی مظاہرین نے آزادی کےحق میں اوربھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔ بھارتی فوج نے نہتے عوام پرفائرنگ کرکےپچاس افرادکوزخمی کردیا۔ بوکھلاہٹ کاشکاربھارتی فوج نے سوپورمیں شادی کی تقریب میں بھی فائرنگ کردی جس سے نوافرادزخمی ہوگئے۔ ادھرنہتے کشمیری جدیدہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کا مقابلہ صرف پتھراورڈنڈوں سے کرتے ہیں  جذبہ آزادی سے سرشارکشمیری بھارتی فوج پرایسےحملےکرتے ہیں کہ انہیں دم دباکربھگانا پڑتا ہے۔ گلی محلوں میں فلسطینی طرز کی انتفادہ تحریک زورپکڑچکی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ویڈیوزدنیا بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہیں۔