Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندوں کے پرتشدد مظاہروں کیخلاف آج ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندوں کے پرتشدد مظاہروں کیخلاف آج ہڑتال
February 17, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندوں کے پرتشدد مظاہروں کیخلاف آج ہڑتال ہے۔ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی سے کشمیریوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پلوامہ دھماکے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے پرتشدد احتجاج کیخلاف وادی بھرمیں آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے دی جانیوالی ہڑتال کی کال سے بعد وادی بھر میں آج تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے جس کا مقصد دنیا کی توجہ ہندو انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی طرف مرکوز کروانا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کیخلاف گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔ جمعے کو ہونیوالے پلوامہ دھماکے کے بعد ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے تھے۔ وادی بھر میں پرتشدد احتجاج کے دوران 16 کشمیری مسلمانوں کو زخمی کیا جبکہ درجنوں گاڑیاں نذرِ آتش بھی کر دی تھیں۔