Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لاء مسلط ہے ، فواد چودھری

مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لاء مسلط ہے ، فواد چودھری
August 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق کہا کہ  وادی میں بد ترین  مارشل لاء مسلط ہے ، ظلم رہے اور امن بھی ہو ،کیا ممکن ہے  تم ہی کہو ۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کہا کہ  ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریر کی آزادی ہے نہ تقریر کی، انٹرنیٹ معطل ہے، تمام کشمیری لیڈر شپ قید و بند میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے، پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤ گے،  مسئلہ کشمیر کا نہیں مملکت پاکستان کے وجود کا ہے، آج کشمیر جل رہا ہے۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے اختتام پر شعر بھی لکھا مٹ جائیگی مخلوق تو انصاف کرو گے منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے