Friday, September 30, 2022

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نہتا نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نہتا نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک نہتا نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا، ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے ایک کشمیری کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کا وادی بھر میں نام نہاد آپریشن جاری ہے  جس میں نشانہ نہتے کشمیریوں کو بنایا جارہا ہے ۔ ضلع کپواڑہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا ، قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان کو مقابلے میں مارا گیا ہے ، تاہم علاقہ مکینوں نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ اسے حراست میں لے کر شہید کیا گیا ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کررکھی ہے  جبکہ متعدد مقامات پر تاحال کرفیو نافذ ہے ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی پیراملٹری پولیس کے کیمپ پر گرنیڈ حملہ ہوا ہے ،  جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔