Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم کا بان کی مون کو خط

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم کا بان کی مون کو خط
August 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم نواز شریف  نے   اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے خط میں بان کی مون کی توجہ اس سلگتے مسئلے پر دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے ذریعے فائرنگ کرکے ان کی بینائیاں بھی ختم کررہا ہے  جبکہ ان  زخمیوں کا علاج معالجہ بھی نہیں کیا جارہا جو انسانی ح۔وزیراعظم نے اس اہم مسئلے کے حل پر بھی زور دیا ہے ۔