اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کا نظریہ تھمنے والا نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی، کرفیو اور کریک ڈاؤن آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ نسل کشی سے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا یہ بھارتی مسلمانوں اور پھر پاکستان کو نشانہ بنانے تک بھی جا سکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا دنیا اسے بھی ویسے ہی دیکھ کر خوش ہو گی جیسے ہٹلر کو میونخ میں دیکھ کر ہوئی تھی۔
ادھر وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے جنگ مسط کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔