Sunday, February 5, 2023

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی ، دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی ، دو کشمیری نوجوان شہید
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر ماہ مقدس میں بھی بھارتی بربریت سے محفوظ نہ رہ سکا۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نیا محاذ کھول دیا۔ ضلع ستی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ درندہ صفت بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ بھارتی فوج نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں چھپانے کیلئے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بند کر دیں۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران بابض فوج نے نہتے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ مظاہرین پر پیلٹ  گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ پیلٹ کے چھرے لگنے سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔