Wednesday, October 5, 2022

مقبوضہ کشمیر ، ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتیی مظالم کا سلسلہ نہ رکا۔ ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ عید کے تیسرے دن بھی نہ رک سکا۔ شہادتوں کے بعد بھارتی بربریت کیخلاف پر امن احتجاج کیلئےشہری سڑکوں پر نکل آئے،جو ظالم بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اس نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا جارحانہ استعمال شروع کر دیا۔ احتجاج کے دوران فائرنگ اور آنس گیس کی شیلنگ سے متعدد  کشمیری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی شناخت یاور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاور کے سر میں گولی لگی ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔