Sunday, December 4, 2022

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کے مظالم سے19ماہ کی بچی کی بینائی جانے کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کے مظالم سے19ماہ کی بچی کی بینائی جانے کا خدشہ
سرینگر( 92 نیوز)  بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکی زمین کو ننھے کشمیریوں پربھی  تنگ کردیا ،مظاہروں کےدوران بڑے تو بڑے 19 ماہ کی بچی پر بھی پیلٹ برسا دی جس سے بچی کی بینائی جانے کابھی خدشہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آئے روزبڑھتے بھارتی فوج کےظم کشمیریوں کے صبر کا امتحان لینےلگے ،نوجوان تو نوجوان ننھے بچے بھی درندہ صفت بھارتی فوج کی بربریت سے محفوظ نہیں رہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے19ماہ کی بچی پر بھی پیلٹ برسادیں، بچی کی بینائی جانے کاخدشہ پیداہوگیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بچی کو گزشتہ روز شہادتوں کےبعد پھوٹنے والے مظاہروں کےدوران بھارتی فوج نے پیلٹس کا نشانہ بنایا۔ بچی کی والدہ کا کہناتھاکہ نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران بھارتی فوج نے آنسوگیس کے شیل برسائےجس سے اس کی بچی کی حالت خراب ہوگئی لیکن جب وہ محفوظ مقام پر جانے کیلئے گھرسےنکلی تو اس کی بیٹی پر  پیلٹس کی بوچھاڑ کردی۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے اپنی درندگی ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے 8 کشمیریوں کو شہیدکودیاتھا جبکہ مظاہروں کےدوران فائرنگ سے بھی ایک کشمیری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئےتھے۔