Friday, December 9, 2022

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی سے پانچ کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی سے پانچ کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے اڑی میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے ضلع بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کر کے پانچ نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع اسلام آباد کے علاقے بیتنگو میں بھی قابض فورسز نے صبح سویرے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
اس دوران متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔