Sunday, December 4, 2022

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے بچی سمیت مزید دس کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے بچی سمیت مزید دس کشمیریوں کو شہید کر دیا
سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے ڈھائی ماہ۔ بھارتی فوج نے مزید دس کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ وادی میں مکمل ہڑتال۔ حریت قیادت بدستور پابند سلاسل۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج بھی لہو بہتا رہا۔ کشمیر ی ظلم سہتا رہا اور ہندو بنیا رام رام کہتا رہا۔ تیرہ سالہ بچی سمیت مزیددس کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کانشانہ بن گئے۔ وادی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال جبکہ حریت قیادت بدستور نظربند اور گرفتار ہے۔ قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ مولا میں مزید دس کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے اوڑی سیکٹرمیں فوجی آپریشن کے دوران نہتے جوانوں کو شہید کر دیا۔ ادھر شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تیرہ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ بھارتی دہشت گردی سے مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ گیارہ ہزار سے زائد کشمیری زخموں سے چور ہیں۔ بھارت کی طرف سے کرفیو اور تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری بھارت مخالف ریلیاں اور جلوس نکال رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز‘ آنسو گیس اور مرچی سپرے کا استعمال بدستور جاری ہے مگر کشمیری بھارت سے آزادی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ حریت قیادت سمیت حریت پسندوں کی بڑی تعداد کو نظربندی اور گرفتاری کا سامنا ہے۔