Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر ,بھارتی افواج نے تین نہتے کشمیری شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر ,بھارتی افواج نے  تین نہتے کشمیری شہید کر دیئے
October 17, 2018
سری نگر( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈھونگ کی ناکامی پر بھارتی فوج سیخ پا ہو گیا، سری نگر میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے کشمیری شہید کردیئے، قابض فورسز نے ظلم کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی لاٹھیاں برسا دیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ جنت نظیر وادی کو خون میں نہلادیا گیا۔ سرینگر کے علاقے فتح ڈل کو نام نہاد آپریشن کاسو کیلئے علی الصبح گھیرے میں لے لیا گیا، قابض فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا، اس دوران ایک گھر کو بھی جلادیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ظلم کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی نہ چھوڑا،، بہیمانہ لاٹھی چارج سے متعدد فوٹو جرنلسٹ زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کے پیش نظر سری نگر کی کشمیر یونیورسٹی کو بھی بند کردیا جبکہ علاقے میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ اس سے قبل سری نگر ہی میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس پر مجاہدین نے حملہ کیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔