Sunday, November 27, 2022

مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ،پاکستان امن کا خواہاں ہے: راحیل شریف

مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ،پاکستان امن کا خواہاں ہے: راحیل شریف
ڈیووس(92نیوز)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے پاکستان دہشت گردی کی زنجیریں توڑچکاہے۔ تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں پاکستانی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک متحرک ملک ہے جو برے سے برے حالات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور  بے شمار قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان کا جھنڈا ہرطرف نظر آتا ہے اور اب پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی زنجیر توڑ چکا ہے۔ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان مستحکم ہوچکا ہے اور کومبنگ آپریشن کی صورت دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، مجھے قوی امید ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حکومت اور عوام کی مدد سے اس عزم کو مزید آگے بڑھائیں گے راحیل شریف نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔جنوبی ایشیا میں قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔