Monday, November 28, 2022

مقبوضہ کشمیر: اکھنور کیمپ پر حملہ، 3بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر: اکھنور کیمپ پر حملہ، 3بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین حملہ آوروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اکھنور کے مقام پر بھارتی فوج کے انجنیئرنگ یونٹ کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے پہلے ہینڈ گرنیڈ پھینکے اور پھر فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔