Sunday, September 15, 2024

مقبوضہ کشمیر اسمبلی : مودی نواز اراکین کا گوشت کھانے والے رکن پر تشدد

مقبوضہ کشمیر اسمبلی : مودی نواز اراکین کا گوشت کھانے والے رکن پر تشدد
October 8, 2015
سرینگر (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے گوشت کھانے پر مودی کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے۔ نفرت کی آگ میں جلی بھنی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کی کوششیں جاری۔ آج پھر قانون ساز اسمبلی میں ہنگامہ‘ بھارت نواز ارکان نیم پاگل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے گوشت کھانے پر نفرت کی آگ میں جھلسے نریندر مودی نے اپنے عزائم کھل کر بتا دیئے۔ بھارت میں گائے کے گوشت پر جبری پابندی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی فیصلہ رائج کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئیں۔ گائے ذبح کرنے کا بل مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں پیش کرنے کے دوران آج بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بھارت نواز ارکان حقوق کی آواز بلند کرنے والوں پر تشدد کرتے رہے۔ انجینئر راشد نے کہا ہے کہ گائے ذبح کرنے کا بل مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں منظور ہو یا نا ہو مسلمان گائے کا گوشت کھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب میں مداخلت برادشت نہیں۔ بھارتی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ دھونس اور ظلم کا قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔