Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر ، ضلع کپواڑہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، ضلع کپواڑہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید دو نوجوان شہید
January 1, 2019
سرینگر(92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید دو نوجوان شہید کر دئیے گئے۔ سال نو کے آغاز پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران  فورسز کی فائرنگ سے دو نہتے نوجوان بھی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب کمشیر میڈیا سروس نے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ میں تین سو پچھتر کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھے ۔ پندرہ سو کے قریب پیلٹ گنوں کے استعمال سے زخمی ہوئے ۔ ماہ دسمبر میں اکتیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ سال سولہ مرتبہ سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا۔